ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ تک اسلحہ نمائش، ریلیوں اور پرنٹنگ پریسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 20:21

ایبٹ آباد۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات کی دوبارہ پولنگ تک اسلحہ کی نمائش، ریلیوں اور پرنٹنگ پریسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد محمود کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران کی جانب سے جن پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی، ان پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ 4 اور 5 جولائی کو ہو گی۔ ری پولنگ تک ضلع ایبٹ آباد میں ہر قسم کی ریلیوں، اسلحہ کی نمائش اور پرنٹنگ پریسوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔