ساون کی رم جھم برسات نے موسم خوشگوار بنا دیا، روزہ داروں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

جمعرات 2 جولائی 2015 20:41

ایبٹ آباد۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایبٹ آباد میں ساون کی رم جھم برسات نے موسم خوشگوار بنا دیا، جاری گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم بھی خوشگوار ہو گیا، شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والی بارش کے باعث جاری گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے، بارش کے باعث روزہ داروں کے مرجھائے چہرے ایک مرتبہ پھر کھل اٹھے ہیں۔

ایبٹ آباد میں ساون کی رم جھم برسات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، سحری اور دن کے اوقات میں ہونے والی ہلکی بارش سے ایبٹ آباد کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ جاری شدید گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم بھی انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ روزہ داروں نے بھی بارش کے باعث موسم میں تبدیلی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :