ڈینی بلنڈ ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 20:48

ڈینی بلنڈ ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

ایمسٹر ڈیم ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈینی بلنڈ ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ بلنڈ کو ہائیڈنک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو کہ دس ماہ تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 29 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

53 سالہ بلنڈ جو کہ ہائیڈنک کے اسسٹنٹ تھے کو کیریئر کے دوران ایجکس اور سپارٹا روٹرڈیم کی بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ہالینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینی باصلاحیت اور تجربہ کار کوچ ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :