ممبر چیف منسٹرانسپکشن ٹیم پنجاب کا اے ڈی سی بہاولنگرکے ہمراہ چشتیاں اور ڈاہرانوالہ کے رمضان بازاروں کا معائنہ

جمعرات 2 جولائی 2015 20:56

چشتیاں۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ممبر چیف منسٹرانسپکشن ٹیم پنجاب احسن رشید نے اے ڈی سی بہاولنگر خضر افضال چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو کے ہمراہ چشتیاں اور ڈاہرانوالہ کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق رمضان بازارمیں چینی 52روپے کلو،آٹا دس کلو 310روپے تھیلہ کے علاوہ سبزیاں اور فروٹ بازارسے انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروں میں چکن ،مٹن ،بیف ہی سستے داموں فروخت جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور،کریانہ شاپ ،محکمہ زراعت کا گرین چینل بھی قائم کیاہے۔میڈیکل کیمپ پولیس ،سول ڈیفنس ،ٹی ،ایم،اے کے افسران و اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں محکمہ ریونیوکے نائب تحصیلدار اپنے عملہ کے ہمراہ تمام ا نتطامات کی نگرانی کرتے ہیں۔اس موقع پر نائب تحصیلدار چوہدری جمیل اختر گل ،نائب تحصیلدار بلال اختر ،ٹی ایم او چشتیاں ،عزیز انور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت تو سیع چشتیاں چوہدری مقصود احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :