خانیوال ، ضلعی مراکز صحت میں ایک سال کیلئے ایڈہاک ڈاکٹروں کی تقرری کردی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 20:57

خانیوال ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ضلع خانیوال کے مختلف 9مراکز صحت میں ایک سال کیلئے ایڈہاک ڈاکٹروں کی تقرری کردی گئی ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے بنیادی مرکز صحت92/10-Rمیں ڈاکٹر شعیب انور، بنیادی مرکز صحت ٹھل نجیب میں ڈاکٹر عمیر طاہر، بنیادی مرکز صحت67/10-Rمیں ڈاکٹر محمد ثاقب اکرم ،بنیادی مرکز صحت ککڑہٹہ میں ڈاکٹر ذیشان حیدر شاہ ،بنیادی مرکز 157/10-Rمیں ڈاکٹر نجم شہزاد ،بنیادی مرکز صحت106/10-Rمیں ڈاکٹر محمدعزیز ،بنیادی مرکز صحت چتوڑ گڑھ میں ڈاکٹر محمد شعیب،بنیادی مرکز صحت76/10-Rمیں ڈاکٹر راشد اقبال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میا ں چنوں میں ڈاکٹر محمداصغر کی ایک ایک سال کیلئے ایڈ ہا ک تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔