محکمہ کو آپریٹو سوسائٹی کے 1565ملازمین کی ترقی کا حکم جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 20:57

خانیوال ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) گورنر پنجاب نے محکمہ کو آپریٹو سوسائٹی کے 1565ملازمین کی ترقی کا حکم جاری کردیا،تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب نے محکمہ کو آپریٹو سوسائٹیز کے 333انسپکٹرز کو گریڈ11سے14اور1232سب انسپکٹرز کو گریڈ6سے11میں ترقی دینے کا حکم دیا ہے ،سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ان ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔