کوئٹہ، مولانا انوار الحق حقانی کے ہاتھ پر ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) مولانا انوار الحق حقانی کے ہاتھ پر ہندو خاندان نے جس میں ایک مرد،بیوہ خاتون سیتا، بچہ عمر سات سال ہیرو ، بچی عمر چار سال گیتا شامل تھے نے مذہب اسلام قبول کرلیا ، جن کے اسلامی نام عبداﷲ ، بی بی فاطمہ، محمدحسن ، اور بی بی زینب رکھے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ خاندان سندھ میر پورخاص کے رہنے والے ہیں اس خاندان کے ایک مرد غلام قادر نے 6سال قبل اسلام قبول کیا اور اسی کی دعوت پر یہ خاندان اسلام قبول کرنے کیلئے آمادہ ہوا رب العزت استقامت نصیب فرمائے ۔