صوابی ، آ ل سیکرٹریز یونین کونسلز صوبہ خیبرپختونخوا کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 21:04

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) آ ل سیکرٹریز یونین کونسلز صوبہ خیبرپختونخوا کی ہڑتال جمعرات کو چھٹے روز میں داخل ہو گئی۔ ضلع صوابی میں تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کے ہڑتال کی وجہ سے عوام کو برتھ ، ڈیتھ اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر محمد اسماعیل خان ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان نے اے ڈی بلدیات صوابی کے دفتر میں ضلع بھر کے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کا اجلاس جب کہ چیر مین ایکشن کمیٹی اور ممبران کا ضلع بھر کے دورے کے دوران خطاب کر تے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو اپ گریڈ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر محکموں کی طرح کلرکس برادری کی طرز پر سب کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں یونین کونسلز سیکرٹریز کے فی الفور اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک ہی صوبے میں ہمارے ساتھ انصاف کی حکومت میں نا انصافی ہو رہی ہے سن 1962سے یونین کونسلز کے سیکرٹریز ایک ہی سکیل میں کام کر رہے ہیں انہوں نے موجودہ حکومت کے ون سٹپ اپ گریڈیشن کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اسے اپنے ساتھ ایک کھلا مذاق قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :