ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے 2 ملزمان نے قتل میں اپنے کردار کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 21:07

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے 2 ملزمان نے قتل ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے 2 ملزمان نے قتل میں اپنے کردار کا اعتراف کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔قتل کے 2 مرکزی ملزمان معظم علی اور محسن علی نے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی ملزم محسن علی نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت وہ موقع پر موجود تھاجب عمران فاروق پر کاشف نے چھری سے وار کیے تھے۔ ملزم محسن علی نے بتایا ہے کہ قتل کی واردات ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی سالگرہ والے دن کی گئی تھی۔معظم علی نے بھی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے مزید 5 رہنماوَں کے نام بھی لے لیے ہیں۔ جبکہ محسن علی نے ایم کیو ایم کی سٹوڈنٹ تنظیم اے پی ایم ایس او کا کارکن رہنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ محسن علی نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اور کاشف کو معظم علی نے برطانیہ لے جانے کا بندوبست کیا تھا جبکہ وہ معظم علی کی نجی کمپنی کام نیٹ میں کام کرتا رہا ہے۔