مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی تکالیف کے خاتمے کے لئے دن رات کوشش کر ہی ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 21:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایم این اے چوھردی عابدرضا کوٹلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی تکالیف کے خاتمے کے لئے دن رات کوشش کر ہی ہے ،رمضان المبار ک میں بجلی کی مانگ بڑھنے سے لوڈشیدنگ میں اضافہ ہوا، عوام کے لئے تکلیف دہ لوڈ شیڈنگ کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی منتخب عوامی حکومت کو عوامی مشکلات کا پورا احساس ہے میاں نواز شریف اور انکی ٹیم پوری تندہی اور دلجمعی کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کو شاں ہے دہشت گردی اور مسلح انتہا پسندی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج ایک امن پسند ملک کے طور پر ابھرا ہے،توانائی کاحالیہ بحران رمضان المبارک میں شدید گرمی پڑنے سے بجلی کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے آیا ہے جو عارضی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسی جماعت کے خلاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن حکومت کا عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :