سیاسی وسماجی شخصیت چوھردی الطاف بہبلی(ناروے) کے زیراہتمام یکم رمضان سے گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول گلیانہ روڈ میں مدنی افطار دستر خوان کامیابی سے جاری ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 21:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سیاسی وسماجی شخصیت چوھردی الطاف بہبلی(ناروے) کے زیراہتمام یکم رمضان سے گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول گلیانہ روڈ میں مدنی افطار دستر خوان کامیابی سے جاری ہے جہاں پر روزانہ سینکڑوں افراد افطاری کرتے ہیں اور کھانا بھی کھاتے ہیں یہ ضلع گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد دستر خوان ہے جہاں پر ٹیبل کرسیوں پر افطاری کروائی جاتی ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین ،بچے اور مرد شرکت کرتے ہیں جبکہ نگرانی چوہدری الطاف احمد خود کرتے ہیں معززین علاقہ،سرکاری آفیسر ان اور میڈیا کے نمائندے بھی مختلف اوقات میں وزٹ کرتے ہیں عوامی حلقوں سے اس امر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔