رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب عوام کو مکمل سبسڈی دے رہی ہے انتظامیہ بہترین انتظامات کررہی ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 21:13

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب عوام کو مکمل سبسڈی دے رہی ہے انتظامیہ بہترین انتظامات کررہی ہے میاں شہباز شریف کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے انتظامیہ کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما چوہدری سہراب خاں نے کیا انہوں نے کہا کہ کھاریاں ،لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں کامیاب بازاروں کے انعقادپر انتظامیہ کو شاباش دیتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عابدرضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سستے رمضان بازاروں کے علاقہ یوٹیلٹی سٹوروں پر قیمتیں عام بازاروں سے کم ہیں میاں برادرن عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں۔