چوہدری عمران انور کی زیر صدارت جماعت اسلامی کھاریاں شہر کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 21:14

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور کی زیر صدارت جماعت اسلامی کھاریاں شہر کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے تمام ارکان نے شرکت کی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کھاریاں کی تمام وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی تاہم دوسری جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی آپشن کھلا ہے اجلاس میں چوہدری عمران انور، چوہدری محمد غیاث، سید فیاض شبیر، میاں عابد محمود، عبدالمجید بٹ، سعید، سید شجاع الدین شاہ، ملک اعجاز احمد، مولانا الیاس احمد، انہیں الرحمن سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چوہدری عمران انور نے کہا کہ جماعت اسلامی کھاریاں شہر سے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی انشاء اﷲ تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور عوام کو صالح اور پڑھی لکھی قیادت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :