کراچی، پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کاروبار بند کیا جائے، محمد اسلام

جمعرات 2 جولائی 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے لانڈھی شیرپاؤ کالونی ارکان آباد پیپری اور قائدآباداور شرافی گوٹھ کے علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے کاروبار کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا زہر نوجوانوں کو تباہ کررہا ہے۔ منشیات فروشی کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام کو اس مذموم کاروبار اور اس کے کارندوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا لیکن دیدہ دلیری کے ساتھ کورنگی لانڈھی قائد آباد اور بن قاسم کے علاقوں میں چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات کا کاروبار دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے۔

اور اس کاروبار کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دھونس دھمکیاں اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کسی قیمت پر منشیات فروشی کے کاروبار کو برداشت نہیں کرے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے اور اس کے کارندوں اور سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جلد منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف سخت احتجاج کرے گی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی تھانہ، لانڈھی تھانہ، شرافی گوٹھ تھانہ، شاہ لطیف تھانہ، قائد آباد تھانہ اور اسٹیل ٹاؤن تھانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی بند کرے اور پولیس کے اعلیٰ حکام فوری طور پر منشیات فروشی کے اس مذموم کاروبار کو بند کروائیں اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :