چکوال ، کلرکہار پولیس نے دو افراد کیخلاف وال چاکنگ کرنے پر مقدمات درج کر لئے

جمعرات 2 جولائی 2015 21:17

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کلرکہار پولیس نے دو افراد کے خلاف وال چاکنگ کرنے پر مقدمات درج کرلئے۔I/SHO فیصل منظور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑٹال ڈھیرہ ازاں ابرار حسین نے اپنے ڈیرے کی دیوار کے دونوں اطراف پر پاک ملت موٹر سائیکل آسان اقساط کی وال چاکنگ ملزم محفوظ احمد خان نے کروائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ بشیر نٹو نے اپنے مکان کی دیوار پر آنکھوں کے جدید کمپیوٹرئز علاج تاج ہسپتال کی وال چاکنگ کروائی ہوئی تھی۔ جبکہ حکومت کی طرف سے ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :