پشاور ہائیکورٹ ، بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے اور 5جولائی کے انتخابات روکنے کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور پانچ جولائی کو ہونیوالے انتخابات روکنے کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس داؤد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے مردان سے منتخب ہونیوالے ممبر صوبائی اسمبلی زاہد درانی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور نئے سرے سے انتخابی عمل کرنے سے متعلق رٹ کی سماعت کی۔

معظم بٹ ایڈووکیٹ اس کیس میں صوبائی اسمبلی کے ممبر کے وکیل کی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو کل پشاور ہائیکورٹ طلب کرلیا۔