منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ترجیحی کوششیں کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
جمعرات 2 جولائی 2015 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں منشیا ت کے استعمال کی روک تھام اور اس کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرہ اور حکومت کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس کی وجہ سے ایچ آئی ایڈز نہ پھیلے۔ اسے ابھی نہیں روکا گیا تو یہ وبا معاثرہ میں پھیل جائے گی۔
وہ منشیات کے استعمال اور ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمہ اور روک تھام کے لیے کام کر نے والی غیر سر کاری تنظیم نئی زندگی کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔کمشنر نے کہا کہ انھیں بتا یا گیا ہے کہ کراچی میں 80 ہزار افراد منشیات کے عادی ہیں ان میں 16 ہزار افراد انجیکشن کے ذریعے منشیات پی رہے ہیں۔ان میں اکثریت نو جوانوں کی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں کوششیں کررہی ہے ا ور مختلف پروگراموں پر عملد رآمد کیا جا رہا ہے ۔
سندھ ایڈز کنٹرو ل پروگرام کو موثر بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں ، سو ل سوسائٹی ،ہیلتھ کے ادارے کارپوریٹ سیکڑ اور میڈیا آگے بڑھے اورمعاثرتی ذمہ داری سمجھ کر اپنا کر دار کرے یہ ایک اعلیٰ مقصد ہے اور سب مل کر اعلیٰ مقصد سمجھ کر کام کریں اگر یہ پھیل گیا تو پورے معاثرہ کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔انھوں نے کہا کہ اس کام میں انتظامیہ اپنا کر دار ادا کرے گی۔اور منشیات کے خاتمہ عادی افراد کی بحالی کے لیے کام کر نے والے سو ل سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کر ے گی ایڈیشنل کمشنر کراچی اس سلسلہ میں کمشنر آفس میں رابطہ کا کر دار ادا کریں گے ڈپٹی کمشنرزکے تعاون سے ہر ضلع میں ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سراج الدین فوکل پرسن ہوں گے۔جو منشیات کے افراد کی بحالی کے لیے این جی او نئی زندگی اور دیگر کے سا تھ ضلعی افسران کے ساتھ رابطہ و تعاون میں مدد کریں گے جس میں کمیونٹی کے لوگوں اور ایڈز کے خلاف کام کر نے والے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی شر کت ومشاورت سے منشیات کی روک تھام اور اس کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کام کیا جا ئے گا۔ ان کو ششوں سے منشیات کے عادی نوجوانوں کو مفید شہری بنانے کے لیے کوششیں کی جا ئیں گی۔ ان کوششوں میں کارپوریٹ سیکڑز کو راغب کیا جا ئے گا کہ وہ اپنے سماجی بہتری کے پروگراموں میں ترجیحی طور پر منشیات کے افراد کی بحالی کی کوششوں میں شامل ہوں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مر کز بنانے میں مدد کریں۔ڈائریکڑ جنر ل پاکستان کسٹمز سمیرا نذیر نے کہا کہ معاثرہ منشیات کے عادی افراد سے نفرت نہ کرے انھیں توجہ دینے کی ضرورت ہے ان پر توجہ دے اور ان کی بحالی میں ان کی مدد کرے۔انھوں نے کہا کہ منشیا ت کے خاتمہ کے لیے کام کر نا ایک اعلیٰ مقصد ہے اس کے خاتمہ کے لیے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ نئی زندگی کے سی ای او طارق ظفر نے اس موقع پر تصاویر اور چارٹس کی مدد سے ملک بھر میں منشیات کے عادی افراد اور ایچ آئی وی ایڈز کی صورتحا ل کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئی زندگی نے مشیا ت کے افراد کی بحالی کے لیے 5-C پروگرام بنایا ہے جس پر عمل کر کے منشیات کے عادی افراد کو ایچ آئی ایڈز کا شکار ہو نے سے بچایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیا ت کی وجہ سے ایچ آئی وی ایڈز پھیل رہا ہے۔اس موقع پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اورانٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شر کت کی اور اپنی کوششوں سے آگا ہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.