38 ارب 12 کروڑ کی وصولی محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،گیان چند اسرانی
جمعرات 2 جولائی 2015 21:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا رواں سال کے ہدف سے 105 فیصد ٹارگٹ حاصل کرنا محکمہ کے افسران و عملہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل آفس سے سالانہ ٹیکس کے اہداف کی مفصل رپورٹ موصول ہونے پر صوبائی وزیر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح محکمہ کے افسران اپنے اہداف کو مکمل کرتے رہے تو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دوسرے صوبوں کے لئے ایک مثالی محکمہ ہوگا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ سال کا ہدف 36 ارب روپے تھا جسے 105 فیصد حاصل کرلیا گیا جو کہ 38123.081 ارب بارہ کروڑ روپے ہے جس میں تین ارب تیرہ کروڑ کی بنک گارنٹی بھی شامل ہے ۔(جاری ہے)
موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 4161.610 ملین روپے حاصل کیا گیا جو کہ پچھلے سال کی نسبت 203.31 ملین زائد ہے ۔ ایکسائز ان ایکٹمنٹ کی مد میں 3928.230 ملین روپے ہدف کی وصولی ہوئی جو کہ 327.344 ملین روپے پچھلے سال کی نسبت زائد ہے ۔
انفرا اسٹرکچر سیس میں 24540.230 ملین حاصل ہوئے جو کہ پچھلے سال سے 2137.619 ملین زیادہ ہیں ۔ جبکہ کاٹن فیس کی مد میں 159.732 ملین کی وصولی ہوئی جو پچھلے سال کی نسبت 5.945 ملین زیادہ ہے ۔ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 327.596 ملین حکومتی خزانہ میں جمع ہوئے جوکہ پچھلے سال کی نسبت 24.050 ملین زائد ہے ۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1820.819 ملین کی وصولی ہوئی جو پچھلے سال کی نسبت 1.943 ملین زائد ہے ۔ انٹر ٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 48.020 ملین حاصل ہوئے جس میں 2.954 ملین زائد ہیں ۔ ہوٹل ٹیکس کی مد میں 2.236 ملین روپے کی وصولی عمل میں لائی گئی ۔ ٹوٹل ریکوری کی مد میں 2701.515 ملین روپے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے وصول کئے جس میں بنک گارنٹی شامل نہیں ہے جو رواں سال کے موجودہ ہدف کا 97 فیصد ہوتا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کارکردگی دکھانے والے افسران کے لئے سستا ئشی سرٹیفکٹس دینے کا بھی اعلان کیامزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.