سینیٹر پرویز رشید نے پی ایف یو جے مطالبے پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے وزارت اطلاعات کو احکامات جاری کردیئے
جمعرات 2 جولائی 2015 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مطالبے پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا ورکرز کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت اطلاعات کو احکامات جاری کئے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات کی۔
جس میں انہیں میڈیا ورکرز کی کئی ماہ سے ان کے ادارے میں زیرالتوا تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات اپنا کردار ادا کرے۔(جاری ہے)
جس پر پرویز رشید نے وزارت اطلاعات کے حکام کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے مالکان سے رابطے کر کے میڈیا ورکز کی تنخواہوں کی ادائیگی کو عیدالفطر سے قبل یقینی بنائیں۔
دوسری جانب نیشنل پریس کلب، پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تفصیلات سے آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی 03005332758 اور جنرل سیکرٹری بلال ڈار 03335104014 سے رابطہ اور تحریری طور پر آگاہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.