عمران خان کا پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم
پاکستان میں تبدلی کا راستہ روکنا کسی صورت ممکن نہیں، تحریک انصاف کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے، چیئرمین تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں ،اقتدار کے کھیل میں ملوث بدعنوان عناصر کیلئے پاکستان میں زمین تنگ ہو رہی ہے، انشاء اللہ پاکستان میں صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا خواب جلد پورا ہوگا،سیاسی رہنماؤں ،کارکنان کیساتھ گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا راستہ روکنا کسی صورت ممکن نہیں۔ تحریک انصاف کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے، روایتی سیاستدانوں اور اقتدار کے کھیل میں ملوث بدعنوان عناصر کیلئے پاکستان میں زمین تنگ ہو رہی ہے، انشاء اللہ پاکستان میں صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا خواب جلد پورا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جہلم سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ،نارووال سے سابق وزیر مملکت طارق انیس، گوجرانوالہ سے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، راجن پور سے سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد مزاری ،گوجرانوالہ سے چوہدری ظفر اللہ چیمہ، شیخوپورہ سے عمر آفتاب ڈھیلوں ، قصور سے بیرسٹر شاہد محمود، رانا ممتاز جویا، فیصل آباد سے چوہدری علی اختر، ڈاکٹر شفیق،نارووال سے عمر شریف شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی ، سنٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین ، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کارکنان اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ پنجاب بھر سے اہم سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اطمینان کا باعث ہے، اس سے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کے قدم مضبوط ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ملک بھر سے اہم سیاسی قائدین اور کارکنان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی علامت ہے کے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت جبکہ چیئرمین عمران خان ملک کے سب سے مقبول سیاسی رہنما ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.