بلاول بھٹو زرداری کی جاوید ناگوری کے گھر آمد ،بھائی اکبر ناگوری کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو لیاری میں صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے گھر پہنچے اوران کے بھائی اکبر ناگوری کی شہادت پر تعزیت کی ، اکبر ناگوری کو مئی میں دہشت گردوں نے گولیاں کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا ۔ بلاول بھٹو زرداری شہید اکبر ناگوری کی ماں بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملے اوران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پیپلزپارٹی ان کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے ہمیشہ بھٹو ازم کے نظریے سے وفاکرتے ہوئے قربانیاں دیں ہیں غیر جمہوری قوتوں اور دہشت گردوں نے بھٹو ازم کو خاموش کرنے کے لیے ہمیشہ ایسے کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے یہ فخر جیسی بات ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو لیاری کے عوام کے دلوں کی دھڑکنیں ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری ، جئے بھٹو اور جئے بے نظیر بھٹو کے نعروں کی گونج میں پی پی پی پی ایم پی اے اور صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے گھر پرموجود لوگوں سے گھل مل گئے ۔

متعلقہ عنوان :