ایف آر بنوں سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، مختلف تنازعات کے دوران فائرنگ سے 2افراد زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایف آر بنوں سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد جبکہ مختلف تنازعات کے دوران فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے گذشتہ روز ایف آر بنوں سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی جنہیں سیکورٹی فورسز نے اُٹھاکر پولیٹیکل انتظامیہ کو حوالے کیا جنہوں نے نعش کو شناخت اورپوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچایا جہاں لاش کی شناخت نہ ہوسکی اور بعدازاں میونسپل کمیٹی کے حوالہ کرکے میت کودفنانے کی ہدایت کی گئی تھانہ میریان کی حدود میں واقع خنی کلہ میں مبینہ ملزمان باپ بیٹے قدرت علی ولد آزاد خان ،جان درازولد قدرت علی نے فائرنگ کرکے نذیراللہ ولد گل ربانی سکنہ خنی کلہ کو زخمی کردیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت موبائل ٹاور سے بجلی دینے پرتنازعہ بتائی گئی ہے میریان پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ککی کی حدود میں واقع لارخوجڑی میں مبینہ ملزم الطاف خان ولدعثمان نے فائرنگ کرکے ندیم خان ولد زری داد سکنہ لارخوجڑی کوزخمی کردیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے ککی پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی `

متعلقہ عنوان :