پی ٹی آئی بنوں نے ضلعی نظامت کیلئے نو منتخب کونسلرز فیروز خان اور جنید الرشید کے نام پیش کر دیئے
جمعرات 2 جولائی 2015 22:00
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پی ٹی آئی بنوں نے ضلعی نظامت کیلئے نو منتخب کونسلرز فیروز خان اور جنید الرشید کے نام پیش کر دیئے باہر سے فیصلے مسلط کئے گئے تو پارٹی کو نقصان ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے جائنٹ سیکرٹری اور چیئرمین انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن احسان اللہ شاہین اور آئی ایس سی ایف بنوں کے ضلعی صدر طارق علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 30مئی کو بنوں کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بہت جلد ضلع میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی 5جولائی کو ایک بار پھر ری پولنگ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی جس سے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت حاصل ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ بنوں میں پی ٹی آئی کی طرف سے نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسلرز فیروز خان اور جنید الرشید متفقہ امیدواران ہونگے کیونکہ دونوں کونسلرز پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنان ہیں جن کی خدمات پارٹی کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے پارٹی قیادت کا متنبہ کیا کہ اگر ضلعی نظامت کے انتخاب میں اوپر سے فیصلے مسلط کئے گئے تو پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا انہوں نے چیئرمین عمران کان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی نظامت کے حوالے سے مقامی قیادت اور کارکنوں کو فیصلہ کرنے پر چھوڑدیں تاکہ وہ علاقے کے مسائل بہتر انداز سے حل کرسکیں اور بنوں میں پارٹی کی جڑیں مزید مضبوط کر سکیں `
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.