بنوں پولیس اور راہزنوں کے مابین مقابلہ ،زخمی راہزن سمیت 4ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 22:02

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بنوں پولیس اور راہزنوں کے مابین مقابلہ ،زخمی راہزن سمیت 4ملزمان گرفتار کر لئے گئے راہزنوں سے پاک فوج کی وردی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا تھانہ غوریوالہ کے ایس ایچ او عصمت اللہ خان کو گذشتہ شب اطلاع ملی کہ نامعلوم راہزن پیر ولی شاہ شمشی خیل کے قریب مسلح راہزن موٹر سائیکل سواروں اور رکشوں کو زبردستی روک کر لوٹ رہے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او عصمت اللہ کان اور اے ایس آئی محمد نواز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جب پولیس موبائل کانڑ پل پیر ولی شاہ شمشی خیل پہنچا تو لائٹ دیکھ کر راہزن کھیتوں سے نکل آئے جب انہیں معلوم ہوا کہ پولیس ہے تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے خود خفاظتی اقدامات کرتے ہوئے جوابی فائرنگ شروع کی اس دوران مزید پولیس نفری اور بکتر بند گاڑی موقع پر پہنچی پولیس اور راہزنوں کے مابین ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور آخر کار پولیس نے ملزمان کو قابو کر لیا اور مبینہ راہزن قسمت اللہ عرف جانان ولدامیرخان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ امان اللہ ولد محمدحسین ،فیض اللہ ولد میرولی ساکنان کوٹکہ شادی خان داخلی گنڈی خان خیل لکی مروت کوموقع پرگرفتار کرلیا جبکہ دو مبینہ ملزمان محمدروشان ولد سیدآیازسکنہ کانڑپل پیرولی شاہ اورحامد ولدفیض اللہ موقع سے فرار ہوگئے جن میں سے محمدروشان کو چھاپے کے دوران گھر سے گرفتار کرلیا مبینہ ملزمان سے لوٹی گئی 12ہزارروپے سے زائد کی لوٹی گئی رقم ،2عددکلاشنکوف ،1عددہینڈگرنیڈ،2عددبارہ بور بندوق،1عددپستول ،پاک فوج کی وردی،تھائی پیڈوغیرہ سامان برآمد کرکے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی`

متعلقہ عنوان :