حکومتی فنڈ سے جاری اسکالرشپز کو اقرباء پروری کی نذر کر دیا گیا ہے، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن

جمعرات 2 جولائی 2015 22:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر حکومتی فنڈ سے جاری ہونیوالے اسکالرشپز کو اقرباء پروری کی نذرکی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر علاقے کے ان کے نمائندوں کے توسط سے اسکالر شپز تقسیم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،مگر ایک مرتبہ پھر اسکالر شپز کو منظور نظر افراد کے سپرد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہزارہ طلباء کے کثیر تعداد پچھلی مرتبہ بھی اسکالرشپ سے محروم رہ گئی تھیں جو اس بار توقع کر رہے تھے مگر افسوس کے اس بار بھی علاقہ کے نام نہاد نمائندہ نے اسکالرشپز کو تقسیم کرنے میں تائے چیم پشت چیم سے کام لیا۔اگر اس طرح اقرباء پروری جاری رہی تو اصل اور حق دار طلباء کو مجبوراً اپنے حقوق کیلئے احتجاج کار استہ اختیار کرنا ہوگا،تاکہ اسکالرشپز کے منصفانہ تقسیم کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔بیان میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ اسکالر شپ کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے کو بہ حسن خوبی مکمل کرنے کیلئے سیاسی اور تعلیمی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔