قرآن کی تعلیمات کو آگے پہنچانا باعث اجر اور کار خیر ہے، پرویز رشید
ریڈیو کو صوت القرآن کی اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنی ہیں،صوت القرآن ریڈیو چینل کے افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 2 جولائی 2015 22:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے صوت القرآن ریڈیو چینل سروس کا افتتاح کرتے ہوئے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہون نے ان خیالات کا اظہار صوت القرآن ریڈیو چینل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں افسروں بچوں سمیت تمام افراد کے جان بحق ہونے پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔
اس لئے اس پروگرام میں کوئی تالیاں نہیں بجائی جائیں گی۔ آپ کو چاہئے کہ تالیاں بجانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹرین حادثے میں متاثرین کے خاندان کیساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریڈیو کو صوت القرآن کی اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنی ہیں۔ قرآن کی تعلیمات کو آگے پہنچانا باعث اجر اور کار خیر ہے۔
قرآن کے مطابق ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلام سلامتی کا مذہب ہے انسانیت کی خدمت کرنے کا مذہب‘ دکھ درد میں شامل ہونے کا مذہب ہے جس کی تعمیر پیغمبر اسلام نے کی۔ قرآن پاک کی تلاوت لوگوں کے کانوں کو پہنچانا اجر کا کام ہے پاکستان میں سب سے زیادہ اس کی ضرورت ہے۔ ڈجی ریڈیو سے درخواست ہے کہ اچھی قرات والی آواز لوگون تک پہنچائیں۔ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے انہیں موقع دیا جائے۔ آج کے پروگرام کا جتنا بھی ثواب ملے اس کا ثواب ان شہیدوں کو دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.