طاہرہ کھوسو قتل کیس، پولیس کا دوبارہ عمرانی برادری کے گھروں پر چھاپہ ، بعض افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات

جمعرات 2 جولائی 2015 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) طاہرہ کھوسو قتل کیس، پولیس کا دوبارہ عمرانی برادری کے گھروں پر چھاپہ ، بعض افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے مقتولہ طاہرہ کھوسو قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے گذشتہ شب دیر سے عمرانی برادری کے فیملی لائن والے گھر پر چھاپہ مارا گیا ،پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا محاصرہ کیا اور معلوم ہوا ہے پولیس کے ساتھ لیڈیز اہلکار بھی شامل تھی جنہوں نے گھر میں داخل ہوکر تلاشی لی اور ذرائع کے مطابق پولیس نے عمرانی برادری کی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے تاہم خواتین کی گرفتاری کے متعلق کسی بھی ذرائع نے تصدیق نہیں کی ، پولیس کی جانب سے طاہرہ کھوسو قتل کیس کے اہم ملزم وقار عمرانی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے کاروائی کا سلسلہ جاری ہے تاہم پولیس اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :