وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،زیورات اور موٹرسائیکل سے محروم

جمعرات 2 جولائی 2015 22:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری اور ،موٹرسائیکل چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری نقدی،زیورات اور موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں شمس القمر کے دفتر سے نقدی،ایل سی ڈی اور دو کمپیوٹرز کل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چرا لیے گئے مدعی نے مہران خان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔تھانہ ترنول کے علاقہ سنگجانی میں فیضان کے گھر سے سونا،یو پی ایس ، نقدی کل مالیتی چھ لاکھ روپے چرا لیے گئے مدعی نے شہزاد اور اس کے ساتھیوں پر شک ظاہر کیا ہے اورتھانہ آبپارہ کے علاقہ سے حمد امین کا موٹرسائیکل نمبر ای ایم زیرو ستاسی نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔