سیاست میں خواتین کی شرکت مہذب اور متوازن معاشرے کی نشاندہی ہے،جاوید انتظار
جمعرات 2 جولائی 2015 22:27
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اُمیدوار برائے چیئرمین یو سی 46، جی ۔سیون تھری ون ؍تھری ٹو جاوید انتظار نے کہا ہے کہ سیاست میں خواتین کی شرکت مہذب اور متوازن معاشرے کی نشاندہی ہے۔ہمارا منشور خواتین کے مساوی حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے ۔جس مہم میں خواتین سرگرم ہو جائیں وہ کامیاب ہو جاتی ہے ۔خواتین کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ۔
وہ لیڈی کونسلر نرگس طاہر کی رہائش گاہ پر خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جاوید اختر انتظار انتخابی پینل کی وائس چیئرمین نرجس جاوید نجمہ ، لیڈی کونسلر نرگس طاہر ، جنرل کونسلر شیخ حبیب احمد ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جاوید انتظار نے کہاکہ ہمارے انتخابی پینل میں وائس چیئرمین اور دو لیڈیز کونسلر ہیں ۔(جاری ہے)
آبادی اور ووٹوں کے تناسب سے خواتین کو سب سے زیادہ نمائندگی دی ہے ۔
بچیوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کا جامع منصوبہ اور ٹھوس حکمت عملی طے کر لی ہے ۔دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر آنے والی خواتین کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈرز بڑے آمر ہیں ۔وہ اپنی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں آنے دیتے ۔ہم باہمی اتفاق اور اتحاد سے یوسی 46میں سیاسی جماعتوں کو شکست فاش دیں گے ۔ہماری سوچ ،نظریہ اور منشور حق بات اور عوامی فلاح و بہبود ہے ۔یوسی 46میں نظام کی بالادستی کی قابل ِ تقلید مثال قائم کریں گے ۔چڑیاں بھی آپس میں اتحاد کر لیں تو شیر کی کھال کھینچ لیتی ہیں ۔آخر میں انہوں نے خواتین کو منظم لائحہ کے تحت انتخابات میں کارکردگی دکھانے کا ٹاسک دیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.