لاہورسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس49.33پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6121.28 بندہوا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:49

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر89کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ11کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس49.33پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6121.28 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل22 لاکھ6 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز37لاکھ20 ہزار 600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈکے5لاکھ59 ہزار500 حصص ۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے5لاکھ41 ہزار 500حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2 لاکھ38ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.80روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.87روپے کم ہو گئی۔