Live Updates

’چن“میں تیرامنتظرہوں،عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کی براہ راست دعوت

میرااثاثہ پی پی ہے اور اپنی پارٹی کی اچھائی کاہی منتظرہوں ،ندیم افضل چن کا جواب

جمعرات 2 جولائی 2015 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آصف علی زرداری کے سیاسی مشیرندیم افضل چن کوبراہ راست پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”چن“میں تیرامنتظرہوں۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں ندیم افضل چن نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میرااثاثہ پی پی ہے اورمیں اپنی پارٹی کی اچھائی کاہی منتظرہوں ۔عمران خان نے ندیم افضل چن کویہ دعوت سپریم کورٹ کی رہداری میں عدالت سے باہرنکلتے ہوئے دی اوربعدازاں ندیم افضل چن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اس فی البدیہہ دعوت کااعتراف بھی کیاہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :