بھارت،ہیما مالنی کی گاڑی کو حادثہ ،ایک شخص ہلاک،اداکارہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 2 جولائی 2015 23:03

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) معروف بھار تی اداکارہ ہیما مالنی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،ہیما مالنی ممبئی سے جے پور جا رہی تھیں، حاد ثہ کے بعد ہیمامالنی زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل جبکہ حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ، رپورٹ کے مطابق بھارتی معروف اداکارہ ہیما مالنی ممبئی سے بھارتی ریاست راجھستان کے دارلحکومت جے پور جا رہی تھیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہیما مالنی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے حادثے کی خبر سن کر ہیما مالنی کے مداحوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ہیما مالنی معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیں

متعلقہ عنوان :