عید الفطر کے بعد پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا ،پاکستان پیپلز پارٹی

پارٹی کے سیٹ اپ میں تبدیلی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی مشاورت سے کی جائے گی ،قیادت کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور پارٹی کے سیٹ اپ میں تبدیلی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی مشاورت سے کی جائے گی ،وارڈ سے لیکرصوبائی سطح تک مختلف عہدوں پر تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے گی ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گااور ورکرزکنوینشن وعوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور انتخابی اتحاد کا فیصلہ ضلعی قیادت کی مشاورت سے ہر ضلع کی سطح پر کیا جائے گا ،پنجاب میں ناراض رہنماؤں اور کارکنان سے رابطے کیے جائیں گے ،تمام امور کی نگرانی بلاول بھٹو زرادری کریں گے ،اس بات کے فیصلے جمعرات بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے ،اجلاس کی صدارت پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کی ،اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینیٹر شیری رحمان، قمر زماں کائزہ ، تنویر اشرف کائرہ ، ندیم افضل چن اور شوکت بسرا شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً پنجاب کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پرغور کیا گیا ، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی غور کیاگیا،اجلاس میں پنجاب میں بعض رہنماؤں کے چھوڑنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،پارٹی چےئرمین نے پنجاب قیادت کوہدایت کی کہ وہ اس حوالے تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چےئرمین کے دورہ پنجاب کاشیڈول طے کرلیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلاول بھٹوزرداری پنجاب کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے تمام رہنماؤں کو ہدایت کی وہ کارکنان وعوام سے رابطے میں رہیں

متعلقہ عنوان :