جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بنگلہ دیشی آرمی سے معذرت کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 00:22

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بنگلہ دیشی آرمی سے معذرت کرلی

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بنگلہ دیشی آرمی سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کیلئے بنگلہ دیش میں موجود جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کوچنگ سٹاف کی جانب سے مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کیا جارہا تھا جس پر بنگلہ دیشی آرمی حکام کی جانب سے فوری حرکت میں آتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے سے منع کردیا۔

بعد ازاں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بنگلہ دیشی آرمی سے معذرت کرتے ہوئے موَقف اختیار کیا کہ انہیں بنگلہ دیش میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے علم نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :