اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 10:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے. چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس آج ساڑھے 11 بجے ہو گا.

(جاری ہے)

اجلاس میں آئی جی ، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظام اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا.