اسلام آباد: اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 11:23

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا. جس میں سی ای او کے الیکٹرک اور چئیر مین نیپرا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں اقبال ظفر جھگڑا کو کے الیکٹرک کی حالیہ پیداوار اور بجلی بحران پر بریفنگ دی گئی.

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی گرمی آئی اور لوڈ شیڈنگ بھی ہوئی لیکن اموات کا ایسا سلسلہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے.

اس کی کیا وجہ ہے، تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ بل ادا کرنے والوں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس پر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ بل ادا کرنے والے صارفین بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ کیوں رگڑیں جائیں . ایڈ شنل سیکر ٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے فیڈرل کمپلینٹ سیل کام کر رہا ہے اور سیکر ٹری پانی و بجلی موصول ہونے والی شکایات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :