محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو بھارت جائیں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 11:24

محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو بھارت جائیں گے

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں باوٴلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد قومی آل راوٴنڈر محمد حفیظ 6 جولائی کو ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوں گے ‘ پاکستان کے سٹار آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن 6 جولائی کو چنئی میں چیک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سٹار پلیئر اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو ہی کولمبو سے بھارت کیلئے روانہ ہوں گے ۔ محمد حفیظ کی بھارت روانگی کے باعث جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت مشکوک ہو گئی ہے ، اگر وہ اپنا باوٴلنگ ایکشن کلیئر کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں باوٴلنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔