راجستھان میں ٹریفک حادثہ‘ ہیما مالنی شدید زخمی ‘ چار سالہ بچہ ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 11:36

راجستھان میں ٹریفک حادثہ‘ ہیما مالنی شدید زخمی ‘ چار سالہ بچہ ہلاک

راجستھان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)راجستھان میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبارکے مطابق ہیما مالنی کی مرسڈیز راجستھان ہائی وے 11 پر ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار سالہ بچہ ہلاک جبکہ چار لوگ زخمی ہوگئے۔حادثے میں ہیما مالنی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے فوری بعد ہیما مالنی اور باقی زخمیوں کو جے پور کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی کی حالت اب بہتر ہے البتہ باقی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔