سوناکشی فلم ” دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کرداراداکریں گی

جمعہ 3 جولائی 2015 11:36

سوناکشی فلم ” دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کرداراداکریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ” دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کرداراداکریں گی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹاراداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ سوناکشی سنہا کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم”دبنگ“ سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا تھا جب کہ فلم کے سیکوئل ” دبنگ 2“ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار اداکیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے دبنگ تیسرے سیکوئل ”دبنگ 3“ میں سوناکشی ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی جب کہ دبنگ خان نے بھی دبنگ گرل کے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے بھائی ڈائریکٹر ارباز خان نے گزشتہ دنوں فلم ”دبنگ 3“بنانے کا اعلان کیا تھا۔