محکمہ موسمیات کی اگلے دو روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

جمعہ 3 جولائی 2015 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، قلات، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور دادو میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں63 ملی میٹر جبکہ دادو 22، لاہور(سٹی)20، مری17، لاہور(ائیر پورٹ)02، اسلام آباد، منگلا01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین 44، تربت، دادو 43، موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد، سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :