کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق،تین زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 11:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی ڈیڑھ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ظفر اور اسکا دوست جاوید جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ۔ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ میوا شاہ کے قریب ڈاکٹر نویل نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب پاکستان بازار کے قریب پولیس مقابلے کے نیتجے میں ملزم زوہیب زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔