کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2015 11:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) فرنٹیئر کانسٹبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کومیڈیارپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی نے چاروں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔