سلمان اور ادتیا چوپڑا میں اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر معاملات بگڑگئے

جمعہ 3 جولائی 2015 12:00

سلمان اور ادتیا چوپڑا میں اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر معاملات بگڑگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں خوبرو اداکارہ کیریتی سنون جب کہ پروڈیوسرادتیا چوپڑااداکارہ پرینیتی چوپڑا کومرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو لے کر دونوں میں ٹھن گئی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ اپنے اعلان کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جب کہ فلم میں دبنگ خان کے مدمقابل ہیروئن کے مرکزی کردار کے لیے دپیکاپڈوکون، انوشکا شرمااور کنگنا رناوت کو پیشکشیں کی گئیں تاہم تینوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرادتیا چوپڑا نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے اپنی من پسند اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا نام تجویز کیا توسلمان خان نے بھی بالی ووڈ کی نئی اداکارہ کیریتی سنون کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی جس کے بعد فلم پروڈیوسر اور دبنگ خان میں مرکزی کردار کے لیے ٹھن گئی ہے تاہم اب دیکھنا ہے کہ سلمان اپنے قریبی دوست کی جانب سے بالی ووڈ میں متعارف کرائی گئی اداکارہ کو کاسٹ کرواتے ہیں یاپھر پرینیتی فلم میں ہیروئن کا کردار نبھاتی ہیں ۔واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ میں اداکار سلمان خان باکسر کا کردار ادا کریں گے۔