ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور7 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 3 جولائی 2015 12:04

ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور7 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور مووی فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

تجربات سے ان کی زندگی بھری ہے لیکن یہ پھر مشکل میں آکھڑی ہوئی ہے۔ چاروں کو مل کر نمٹنا ہے اس دشمن سے جو دنیا کا امن برباد کرنے کی فکر میں ہے۔فنٹاسٹک فور کے یہ جانباز سپر ہیروز جیسی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور اسی کا بروقت استعمال کر رہے ہیں۔ ہالی وڈ کی تھرلر فلم سات اگست کو تہلکہ مچانے سینما گھروں میں آرہی ہے۔