جیکب آباد،ریلوے ٹریک پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے 3کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرلیا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)جیکب آباد کے تعلقہ ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے 3کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹھل کے قریب انڑ واہ ریلوے ٹریک پر خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کی، جس کے دوران 3کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔