ممتاز ماہر معاشیات محمد اقبال تابش کو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کر دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت صنعت و پیداوار‘ حکومت پاکستان‘ نے محمد اقبال تابش کوپاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔جناب محمد اقبال تابش اقوام متحدہ کے اکنامک اور سوشل کمیشن برائے ایشیا اور پیسفک (UNESCAP) کی ایڈوائزری کونسل اور سویڈن سٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ برائے جنوب مشرقی ایشیاکی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہیں۔

وہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اور سافٹا کمیٹی آف ایکسپرٹس میں پرائیویٹ سیکٹرکے باقاعدہ نمائندہ کے علاوہ چائنہ ساؤتھ ایشیا کونسل اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزازی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں سینئر اکانومسٹ اور فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈائریکٹرریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کلائمیٹ ریزیلینس پر ورلڈ بنک کے انویسٹمنٹ کلائمیٹ فنڈز پائلٹ پروگرام کے آبزرور اور GIZ کے سارک ٹریڈ پورٹل نیٹ ورک کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے مینجمنٹ سائنسز میں ایم فل ڈگری (گولڈ میڈلسٹ)‘ اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ جنوبی ایشیا ٹریڈ انڈسٹری کے ایک ماہر اور یو این ڈی پی‘ ورلڈ بنک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مختلف منصوبوں سے منسلک رہے ہیں اور تجارت‘ معاشیات‘ تجارتی نقل و حمل ‘ توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات پر لیکچر بھی دے چکے ہیں اور ان پر متعدد کتب بھی تحریر کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :