سینئر اداکارہ بندیا کا خوشبو کے بھائی اور بھتیجی اور ہما علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 3 جولائی 2015 12:15

سینئر اداکارہ بندیا کا خوشبو کے بھائی اور بھتیجی اور ہما علی کی والدہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سینئر اداکارہ بندیا نے اداکارہ خوشبو کے بھائی اور بھتیجی اور اداکارہ ہما علی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر دے ۔امریکہ سے ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوشبو اور ہما علی کے غم میں برابر کی شریک ہوں اور مجھے علم ہے کہ انہیں کس قدر گہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا ۔ خوشبو کے بھائی اور بھتیجی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی اطلاع امریکہ میں ملی ، میں فون کر کے ہما علی کی والدہ اور خوشبو کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پر ان سے تعزیت بھی کروں گی ۔