عیدا لفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم ”بازار “میں زندگی کے یادگار کردار میں نظر آؤں گی ‘ آفرین

جمعہ 3 جولائی 2015 12:15

عیدا لفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم ”بازار “میں زندگی کے یادگار کردار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) نامور اداکار ہ آفرین نے کہاہے کہ عیدا لفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ”بازار “میں زندگی کے یادگار کردار میں نظر آؤں گی ،اس فلم کے کردار پر میں نے بڑی محنت کی ہے اور امید کرتی ہوں کہ ریلیزنگ کے بعد شائقین فلم کو ضرور پسند آئی گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب اداکارہ کیلئے اچھی رقاصہ ہونا نہایت ضروری چیز ہے ،اچھار اور معیاری رقص میری پہچان بن چکا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں آفرین نے کہا کہ میں تعداد کی بجائے معیار کو اولین ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے ۔