سپین، پرتگال اور فرانس سمیت یورپ کے کئی ممالک میں گرمی نے 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،کئی شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:37

سپین، پرتگال اور فرانس سمیت یورپ کے کئی ممالک میں گرمی نے 9 سالہ ریکارڈ ..

میڈرڈ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سپین، پرتگال اور فرانس سمیت یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی نے 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپین پرتگال کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ فرانس، اٹلی، بیلجیئم اور ہالینڈ میں بھی درجہ حرارت تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔

برطانیہ میں 2006ء کے بعد پہلی مرتبہ اتنی زیادہ گرمی محسوس کی گئی ہے۔ پرتگال کے شہر کورڈوبا میں شدید گرمی کے بعد جنگلات میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے آگ لگنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی حکام نے حاملہ عورتوں، بچوں اور معمر افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :