تھائی لینڈ ، سالانہ تہوار کے دوران راہب کاکھولتے ہوئے تیل میں بیٹھ کر مراقبہ

جمعہ 3 جولائی 2015 12:37

بنکاک ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تھائی لینڈ میں سالانہ تہوار کے دوران راہب نے کھولتے ہوئے تیل میں بیٹھ کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ باؤلانیپو کے ایک مندر کے بڑے راہب نے سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کیا اور اس دوران کڑاہ کے نیچے مسلسل لکڑیاں بھی جلتی رہیں۔ راہب تیل میں بیٹھ کر دعائیں بھی پڑھتا رہا، اس عجیب و غریب منظر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ عمل سالانہ تہوار کا حصہ ہے اور مراقبہ کے بعد یہ تیل وہاں موجود لوگوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :